پشین: پولیس لائن کے قریب بازار میں دھماکا، 2 بچے جاں بحق، 10 افراد زخمی

image

بلوچستان کے ضلع پشین میں دھماکے سے 2 بچے جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پشین میں دھماکا پولیس لائن کے قریب بازار میں ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے قریب کھڑی ایک گاڑی مکمل تباہ ہوگئی اور دیگر گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

پولیس نے تصدیق کی ہےکہ دھما کے کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکے کے زخمیوں میں 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور دھماکے کی نوعیت کا پتا لگایا جارہا ہے۔

 


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts