"میاں اور بیوی کا الگ الگ سونا غلط ہے. ایک ساتھ سونا چاہیے۔ یہاں تک کہ غصے اور ناراضگی میں بھی تاکہ رشتہ اور بھی مضبوط ہو"
یہ کہنا ہے ہے ڈائریکٹر اور اداکار یاسر نواز کا جنھوں نے اپنے وی لاگ میں شادی شدہ زندگی کے بارے میں گفتگو کی.
یاسر نواز کا کہنا تھا کہ سارے جوڑے الگ الگ سوتے ہیں جس پر اداکار کا بھی کہنا تھا کہ جب سے بچے بڑے ہوئے ہیں وہ بھی اپنی بیوی سے الگ سوتے ہیں لیکن بچے اپنی ماں کے کمرے میں ہی سوتے ہیں.
اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے مانی نے مزید کہا کہ 2024 میں مہنگائی کے اس زمانے میں کوئی بھی دوسری شادی کا نہیں سوچ سکتا۔ جس پر یاسر نواز نے کہا کہ حکومت ایسا قانون لائے جس کے تحت بیوی ہر 15 سال بعد اپنے شوہر کی نئی شادی کروائے۔ قانون میں یہ بھی ہونا چاہیے کہ جو بیوی اپنے شوہر کی نئی شادی نہیں کروائے گی، اسے جیل میں ڈال دیا جائے گا۔
شوہر کی یہ بات سن کر معروف ٹی وی میزبان ندا یاسر کا کہنا تھا کہ جو لوگ گرجتے ہیں، وہ برستے ہیں، ان کو اپنی خوشیاں ایسے ہی پوری کرنے دیں، صرف باتیں کرنے دیں اور وہ ہر انٹرویو میں یہی بولتے ہیں۔