عمران خان کوجیل میں کونسی بیماری لاحق ہوگئی؟ طبی معائنہ میں انکشاف

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا ہے، جس کیلئے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر اڈیالہ جیل پہنچے۔

جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم یوسف نے اڈیالہ نے جیل میں عمران خان کا طبعی معائنہ کیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے 8 اگست کو طبعی معائنے کی درخواست کی تھی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا طبعی معائنہ کرنے اور رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو کچھ روز سے ٹنیٹس مرض کی شکایت ہے، ٹِنیٹس مرض سے مریض کے کانوں میں سیٹیاں بجتی ہیں، سر بھاری ہوتا ہے اور چکر آنے لگتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اس سے قبل بھی یہ مرض ہوا تھا، سرکاری ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوائی تجویز کی تھی، بانی پی ٹی آئی کے اپنے معالج نے سرکاری ڈاکٹر کی دوائی لینے سے روک دیا تھا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts