حج پالیسی 2025 سے متعلق اہم خبر آگئی

image

وزارت حج نے 2025 کی حج پالیسی کی تیاری پر کام تیز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق حج پالیسی 2025 کا اعلان آئندہ ماہ کیےجانے کا امکان ہے۔ نجی و سرکاری حج اسکیم کےتحت کوٹے سے متعلق پالیسی میں تبدیلی پر غور کیا جارہا ہے۔

وزارت حج نے زیادہ اور کم مدتی حج اسکیم کے معاملے پر بھی نئی پالیسی لانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کو عازمین کی طرف سے انتظامات پرشکایات موصول ہوئی تھیں۔ نئی پالیسی میں عازمین کی شکایات کے ازالہ اورنئی سہولیات کی فراہمی پربھی غور کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد کی طرح لاہور ایئرپورٹ کو بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں شامل کرنے کے کی درخواست کی جائےگی۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts