ایپل کے نئے آئی فونز اور اسمارٹ واچ کب متعارف کروائے جائیں گے؟ تاریخ سامنے آگئی

image

اس سال سب کو بے چینی سے آئی فون 16 سیریز کا انتظار ہے. جبکہ بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سھ نئے آئی فونز متعارف کرانے کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے.

عام طور پر ایپل، ستمبر کے مہینے میں دوسرے منگل یا بدھ کو نیا فون لانچ کرتا ہے. اس سال بھی کچھ ایسا ہی ہوگا اور نئے آئی فونز 10 ستمبر کو ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق لانچنگ ایونٹ میں آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس کے ساتھ ایپل واچ سیریز 10، ایپل واچ ایس ای اور ایپل واچ الٹرا 3 جیسی ڈیوائسز بھی متعارف کرائی جائیں گی۔

نئے آئی فونز کو دنیا بھر کے صارفین 20 ستمبر کو خرید سکیں گے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.