دبئی میں جاری ایشیا کپ انڈر 19 ٹورنامنٹ میں پاکستان کی ٹیم بھارت کے ہاتھوں 90 رنز سے شکست کھا گئی۔
بھارت کو 240 پر آؤٹ کرنے کے باوجود پاکستان کی ٹیم یہ ہدف پورا نہ کر پائی۔ بھارت کی طرف سے کنش چوہان نے نہ صرف عمدہ بیٹنگ کی جب ان کی ٹیم مشکلات میں تھی بلکہ اچھی بالنگ بھی کی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ انہوں نے 46 گیندوں 46 رنز کیے اور اس کے بعد 10 اوورز میں 33 رنز دے کے تین وکٹیں بھی حاصل کیں۔
پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان فاسٹ بالر دیپیش دیوبند رام نے پہنچایا جب انہوں نے تین اوورز میں تین وکٹیں حاصل کی اور پاکستان کے نمبر دو تین اور چار پوزیشنز پہ بیٹسمینوں کو جلدی جلدی آؤٹ کردیا اور ان کی بالنگ کی وجہ سے پاکستان ایک وقت پر تیس رنز پر چار وکٹیں کھو بیٹھا تھا اور اس کے بعد 77 پر کپتان فرحان یوسف بھی آؤٹ ہوگیا پاکستان کی ٹیم مزید مشکلات میں آگئی۔
کشن سنگھ نے بھی نئی گیند سے آغاز کیا اور دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔ پاکستان کی طرف سے پچھلے میچ میں سینچریاں کرنے والے سمیر منہاس اور احمد حسین دونوں ناکام رہے۔ حذیفہ احسن جو سب سے عمدہ بیٹنگ کی اور 83 بالز پر 70 رنز کیے جس میں نو چوکے اور دو چھکے شامل تھے مگر ان کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستان کی ٹیم بھی 150 پر آل آؤٹ ہوگئے۔
بھارت کی طرف سے ان کے کپتان ایوش ماترے نے 25 گیندوں پر 38 رنز کیے لیکن تیز کھیلنے والے ساتھ ہی اوپنر وہ باب سوریا ونشی سے پانچ رنز بنا کے آؤٹ ہوئے۔ بعد میں ارون جارج نے شاندار 85 رنز کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سنبھالا دیا اور اس کے بعد چوہان نے بھی اچھی تیز اننگز کھیلی۔
پاکستان کی طرف سے محمد سیام اور عبدالسبحان نے تین تین وکٹیں حاصل کی جبکہ اسپنر نقاب شفیق نے دو وکٹیں حاصل کیں اور بھارت کی ٹیم پہلے بیٹنگ کی دعوت دے کر 46.1 اورز میں. 240 پر آؤٹ کردیا۔ بارش کی وجہ سے میچ کچھ تاخیر کے بعد شروع ہوا جس کی وجہ سے میچ کو 49 اوورز کا کر دیا گیا۔