مُحبت کرتی تھی، لیکن زیادتی برداشت نہیں ۔۔ نتاشا اور ہاردک پانڈیا کی طلاق کس وجہ سے ہوئی؟ اداکارہ پھٹ پڑیں

image

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کی طلاق انڈسٹری کی ان طلاقوں میں سے ایک ہے جن کی شادی دھوم دھام اور مُحبت سے ہوئی لیکن پھر بھی زیادہ عرصے نہ چل سکی، ویسے تو کہ اجاتا ہے کہ پسند کی شادی میں دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں، ایک دوسرے سے پیار بھی کرتے ہیں اور غلطیوں کو نظرانداز بھی کر دیتے ہیں لیکن آجکل پسند کی شادیوں میں صبر نام کو بھی نظر نہیں آتا یہی وجہ ہے کہ ہاردک پانڈیا اور نتاشا کی طلاق ہوگئی ۔۔۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکویچ کے درمیان طلاق کی وجہ نتاشا نہیں بلکہ ہاردک پانڈیا ہیں۔ چونکہ پانڈیا غصے والے اور خود پسند انسان ہیں، اُن کے رویے اور شخصیت نے نتاشا کو بہت پریشان کیا تھا، نتاشا نے ہاردک کی خود پسندی کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن اداکارہ کامیاب نہیں ہوسکیں اور نتیجہ طلاق کی صورت میں سامنے آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے بعد نتاشا نے نیک نیت بیوی بن کر سمجھوتہ کرتے ہوئے ہاردک کے ساتھ رہنے کی کوشش کی لیکن اُن کا رشتہ مضبوط ہونے کے بجائے اختلافات بڑھ گئے۔

نتاشا نے یہ بات تسلیم کرلی تھی کہ دونوں کا ایک ساتھ گزارا کرنا بہت مشکل ہے لہٰذا اداکارہ نے ایک قدم پیچھے ہٹتے ہوئے ہاردیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

یہ فیصلہ نتاشا کے لیے تکلیف دہ تھا، لیکن طلاق کے کچھ دنوں کے بعد ہاردک کی تصاویر دوسری اداکاراؤں کے ساتھ نظر آنے لگیں اور امبانی کے بیٹے کی شادی میں بھارتی اداکارہ کے ساتھ ڈانس اور افئیر کی خبروں نے یہ افواہ بھی جنم دی کہ ہاردک کا دل پھینک ہونا نتاشا اور انکی طلاق کی وجہ بنا جبکہ درحقیقت ہاردک کا غصہ، زیادتی اس رشتے کے ختم ہونے کی اصل وجہ بنی۔

ہاردک پانڈیا اورسربیئن اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے لیکن اس سال مئی میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.