اہم ن لیگی رہنما دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق

image

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق رانا افضال حسین کو اپنی رہائشگاہ پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

مرحوم رانا افضال حسین وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی تھے، رانا افضال حسین مرحوم رکن قومی اسمبلی رانا عتیق انور کے والد تھے۔

خاندانی ذرائع کا بتانا ہے کہ رانا افضال حسین کی میت آبائی گاؤں ننگل کس والا مریدکے نارووال روڈ پہنچا دی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ونگ کے انچارج عاطف رؤف نے بھی ایکس پر رانا تنویر حسین کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts