محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات نے آج سے 31 اگست تک سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

کراچی میں منگل سے بادلوں کے برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے پیشِ نظر ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

بلدیہ عظمیٰ کے تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میونسپل سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 31 اگست تک سمندر میں نہ جانے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے مختلف علاقوں تھرپارکر، مٹھی، عمرکوٹ، اسلام کوٹ، ننگرپارکر اور چھاچھرو میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

کھیر تھر رینج اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب آج اسلام آباد، با لائی خیبر پختونخوا ، پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts