بشری بی بی بیرک میں کس چیز سے پریشان ہیں؟

image

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی بیرک میں چوہوں سے پریشان ہوگئیں۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ وکلاء صفائی کی عدم حاضری پر تفتیشی گواہ پر 10ویں مرتبہ بھی جرح نہ ہوسکی۔ عدالت نے گواہ پر جرح کے لئے وکلاء صفائی کو مزید ایک موقع دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

سماعت کے دوراں بشری بی بی نے عدالت کو بتایا کہ میری بیرک میں چوہے ہیں، مین نماز پڑھتی ہوں چوہے چھت سے گرتے ہیں، تین ماہ سے چوہوں کا مسئلہ چل رہا ہے۔

بشری بی بی کے بیان پر جج نے ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کو طلب کرلیا اور حکم دیا کہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ صاحب یہ مسئلہ حل کریں۔

ڈپٹی سپریٹنڈنٹ طاہر صدیق شاہ نے عدالت میں بیان دیا کہ ہمیں آج ہی اس مسئلے کا پتہ چلا ہے،انشاءاللہ حل کرلیتے ہیں۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts