بھارت میں تباہی مچانے والا مون سون سسٹم کب پاکستان میں داخل ہوگا؟

image

بھارت میں تباہی مچانے والا طاقتور مون سون سسٹم کا آج رات پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں آج رات سے انتیس اگست تک طوفانی بارش کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بھارت میں تباہی مچانے والا طاقتور مون سون سسٹم کا آج رات ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بھی آج رات سے پنجاب میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری کردیا ہے ، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی،فیصل آباد، ساہیوال اورگجرات میں تیزبارش کاامکان ہے۔

ڈیرہ غازی خان، ملتان اوربہاولپورڈویژن میں موسلادھاربارش اور سیلاب کا خدشہ ہے.


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts