خیبرپختونخوا: کابینہ میں اہم ردوبدل، مزید تبدیلیاں بھی متوقع

image

احتشام علی کو مشیر صحت نامزد کر دیا گیا جبکہ وزیر صحت قاسم علی شاہ سے صحت کا قلمدان لے کر انہیں سماجی بہبود کا محکمہ تفویض کردیا گیا ہے۔

ادھرپیر مصور غازی کو معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی نامزد کر دیا گیا ہے جبکہ سہیل آفریدی کو معاون خصوصی سی اینڈ ڈبلیو اور نیک محمد کو معاون خصوصی برائے ریلیف نامزد مقرر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے پی حکومت کا بتانا ہے کہ کابینہ میں مزید تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اختلافات سامنے آنے پر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اراکین اسمبلی عاطف خان اور شیرعلی ارباب کوپارٹی عہدوں سے ہٹا دیا، عاطف خان پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر اور شیرعلی ارباب ضلع پشاور کے صدر تھے۔

عاطف خان کی جگہ ارباب عاصم کو پی ٹی آئی پشاور ریجن کا صدر مقرر کیا گیا ہے جبکہ عرفان سلیم کو پی ٹی آئی ضلع پشاور کا صدر اور شہاب ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts