حال ہی میں اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے کہا کہ بھارت میں خواتین بھوتوں سے زیادہ مردوں سے ڈرتی ہیں۔
توئنکل کھنہ نے بھارتی اخبار میں اداکار راج کمار راؤ اور شردھا کپور کی بلاک بسٹر فلم اسٹری 2 پر کالم لکھا۔ اور کہا کہ چندیری جیسی جگہ ہونی چاہیے جہاں عورتیں آزاد ہیں اور مرد خوفزدہ ہیں۔
اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے بھارت میں ہونے والے کولکتہ ریپ کیس پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہارر فلمیں ان تمام چیزوں سے زیادہ خوفناک نہیں ہیں جو ہم بھارت میں اپنے ارد گرد ہر روز دیکھتے ہیں‘۔
یہ بھی کہا کہ ’کاش ہمارا ملک بھی چندیری جیسا ہوجائے جہاں عورتیں آزاد اور مرد ان سے خوفزدہ ہوں کیونکہ اگر ایسا ہوگا تو بھارت میں ہونے والے جنسی درندگی کے واقعات ختم ہوجائیں گے‘۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ جب تک اس ملک کے مرد ٹھیک نہیں ہوتے خواتین کے لیے اُن سے خطرناک کوئی مخلوق نہیں ہے، پھر چاہے وہ جن بھوت ہی کیوں نہ ہوں۔
واضح رہے کہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی ہارر کامیڈی فلم استری 2 نے شاندار کامیابی سمیٹتے ہوئے دنیا بھر کے باکس آفس پر مجموعی طور پر 500 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔