محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

image

بارش برسانے والا سسٹم کراچی سے 320 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے شہر میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں بارشوں کا دھواں دھار اسپیل جاری ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی بادل وقفے وقفے سے برس رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈیپ ڈیپریشن رات سے شہر میں داخل ہوچکاہے، سسٹم کےزیر اثر گرج چمک اورتیز ہواؤں کیساتھ بادل برسیں گے اور 28 سے33 نارٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ بارش برسانے والا سسٹم شہر قائد سے 320 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، جس سے شہر میں اربن فلاڈنگ کا بھی خدشہ ہے، اس لئے شہری احتیاط کریں۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارتی گجرات کی جانب ہے، شہر میں آندھی دوبارہ چل سکتی ہے اور 100 سے 200 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ کل تک سسٹم شہر کے جنوب کی جانب قریب ہوجائے گا ، جس سے شہر میں موسلادھار بارش کا امکان زیادہ ہے۔

خیال رہے موجودہ سسٹم اب تک کا سب سے زیادہ مضبوط سسٹم ہے، اور کافی اس سیزن میں پہلی بار ہوا تھا کہ پورے شہر میں بارش ہوئی، ورنہ یہی دیکھا گیا تھا کہ کسی علاقے میں بادل جم کر برسے اور کہیں دھوپ نکلی ہوئی تھی۔

رات گئے گلستان جوہر، گلشن حدید، رزاق آباد، اسٹیل ٹاؤن میں تیزبارش ہوئی، گلشن حدیدمیں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ طارق روڈ پر بارش سے سڑکیں زیر آب آگئیں۔

نارتھ کراچی، بفرزون، نارتھ ناظم آباد، جمشید روڈ اور جیل روڈ پر بارش ہوئی، ملیر، ماڈل کالونی، ایئرپورٹ اور اطراف میں رم جھم ہوتی رہی جبکہ گلشن اقبال، لیاقت آباد، عزیز آباد میں بھی مینہ جم کر برسا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts