یہ بچہ ریما خان کا نہیں بلکہ ان کی کزن کا بیٹا ہے۔ ہمارے دوسرے بیٹے کی افواہوں یا ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں"
یہ کہنا ہے ڈاکٹر سید طارق شہاب کا جنھوں نے حال ہی میں پاکستان کی ماضی کی معروف اداکارہ اور اپنی اہلیہ ریما خان کی وائرل تصویر کے بارے میں وضاحت کی ہے.
ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا تھا کہ خدا کرے اگر کوئی ایسی خبر ہوئی تو وہ سب سے پہلے خود میڈیا کو بتائیں گے.
واضح رہے کہ چند دن پہلے ریما خان نے انسٹاگرام پر نومولود بچے کو گود میں لیے تصویر شیئر کی تھی جس کے بعد نہ صرف مداحوں میں ہلچل.مچ گئی تھی بلکہ شوبز شخصیات کی جانب سے بھی مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا.