غربت سے تنگ شہری نے پوری فیملی کو زہر دیدیا

image

لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں گھرکے سربراہ نے اہلخانہ کو زہریلی گولیاں کھلادیں۔

پولیس کے مطابق ملزم نےبیوی بچوں سمیت 7 افراد کو زہریلی گولیاں کھلائیں، متاثرہ فیملی کو بروقت طبی امداد دےکربچالیاگیا اور اب ان کی حالت خطرےسے باہر ہے۔

ترجمان سٹی ڈویژن پولیس کے مطابق پولیس نے فوری طور پر پوری فیملی کو اسپتال منتقل کیا جس کے بعد اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

شہری نے اپنے بیان میں کہا کہ گھر میں راشن کا ایک دانہ نہیں،7 ماہ سےکرایا بھی نہیں دیا، غربت سے تنگ آکر میں نے بیوی بچوں اور خود کو زہر دیا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts