"’جب میں پہلی بار ممبئی آیا تو سلمان خان کی فیملی نےمیرا بہت خیال رکھا تھا "
یہ کہنا ہے بالی وڈ کنگ شاہ رخ کا جنھوں ماضی کے ایک انٹرویو میں سلمان خان اور ان کے گھر والوں کے ساتھ قریبی تعلقات کا انکشاف کیا.
شاہ رخ کا کہنا تھا کہ سلمان خان مجھ سے ڈیڑھ ماہ چھوٹے ہیں لیکن سلمان نے بڑے بھائی سے بھی زیادہ میرا خیال رکھا صرف اتنا ہی نہیں بلکہ ان کے گھر والوں نے بھی میری بہت دیکھ بھال کی.
میں نے صرف دھکے ہی نہیں کھائے بلکل سلمان خان کے گھر کا کھانا بھی کھایا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں سلمان خان اور عامر خان دونوں کیلئے اپنے دل میں احترام اور عزت رکھتا ہوں جو دوستی سے بھی زیادہ اہم ہے۔