بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کا گھر 'منت' ممبئی کے مہنگے ترین بنگلوں میں شمار ہوتا ہے، جس کی مالیت آج کے دور میں کروڑوں میں ہوگی۔
"منت" ممبئی کا ایک مشہور لینڈ مارک بن گیا ہے، جہاں دور دور سے لوگ آ کر اس کے سامنے اپنے پسندیدہ ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کے لیئے کھڑے ہوتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں شاہ رخ خان اپنا گھر منت کیسے خریدا تھا؟
آئیے آپ کو اسکے پیچھے کی کہانتی بتاتے ہیں۔
دراصل یہ گھر شاہ رخ خان نے اپنے شروعاتی دنوں میں خریدا تھا جب وہ سپر اسٹار نہیں تھے، اس گھر کی کہانی حال ہی میں معروف اداکار مکیش کھنہ نے اپنے انٹرویو میں کچھ یوں سنائی کہ
شاہ رخ جب یہ گھر خریدنے جا رہے تھے تو انہوں نے اس حوالے سے مجھے آگاہ کیا تھا، وہ تب اپنے اسٹرگلنگ فیز میں تھے جس کے باعث ان کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ گھر لے لیں۔ تو انہوں نے اپنی فلم "گڈو" کے پروڈیوسر پریم لالوانی سے درخواست کی کہ آپ مجھے فلم کی کچھ ایڈوانس رقم دے دیں کیونکہ میں گھر خریدنا چاہتا ہوں۔ جس پر فلم کے پروڈیوسر نے انہیں ایڈوانس نہیں بلکہ اداکاری کا پورا معاوضہ دے دیا
اسطرح شاہ رخ خان نے فلم گڈو کی ایڈوانس رقم سے 34 سے 35 لاکھ روپے میں یہ گھر (منت) خریدا تھا۔