"میں ماں بننا چاہتی ہوں اور اپنی اولاد کی منتظر ہوں. شادی کر کے خوش ہوں لیکن اس میں خود کو کھونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا"
یہ الفاظ سابقہ ملکہ حسن اور نامور بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے نے اس وقت ادا کیے جب ان کی نئی نئی شادی ہوئی تھی اور میڈیا ان سے شادی کے بعد اپنی شناخت کھو دینے کے حوالے سے سوال کرتا تھا.
البتہ ابھیشیک اور ایشوریا کی بیٹی ارادھیا کی پیدائش کے بعد ایشوریہ اسکرین سے دور ہوتی گئیں جس کے حوالے سے ایشوریا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ "انہیں بیٹی آرادھیا کے ساتھ رہنا اور اس کی دیکھ بھال کرنا خوشی دیتا ہے"
پھر کچھ سال بعد ایک مداح نے ابھیشیک کو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب ایشوریا کو مزید فلمیں سائن کرنے دیں اور آپ آرادھیا کا خیال رکھیں"
جس پر ابھیشیک نے جواب دیا "سر! ایشوریا کو یقینی طور پر کچھ بھی کرنے کے لیے میری اجازت کی ضرورت نہیں ہے"
البتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں سامنے آنے کے بعد میڈیا اور عوام کا خیال ہے کہ بچن خاندان میں ایشوریا کی شناخت مانند پڑنے لگی تھی اور شاید یہی وجہ ہو کہ ایشوریہ نے علیحدہ ہونے کو ترجیح دی.