شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ شائقین کو متوجہ کرنے کیلئے چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کے فائنل اور سیمی فائنل کے علاوہ دیگر میچز کیلئے انٹری فری کرنے کا اعلان کردیا۔

فیصل آباد کے شائقین کرکٹ چیمپیئنز ون ڈے کپ میں پلے آف کے چار میچز کے سوا باقی تمام میچز اقبال اسٹیڈیم میں فری دیکھ سکیں گے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت چیمپیئنز ون ڈے کپ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جس میں پی سی بی نے پہلی مرتبہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں چیمپیئنز ایونٹس کرانے کا فیصلہ کیا۔

اس سلسلے میں پہلا چیمپیئنز ون ڈے کپ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہو رہا ہے جبکہ اجلاس میں ایونٹ کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ شائقین کرکٹ آخری 4 میچز کے سوا تمام میچ فری دیکھ سکیں گے، فیصل آباد کے شہری کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتے ہیں اور عرصہ دراز کے بعد فیصل آباد میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی بڑے ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے، اس سے ناصرف ٹیلنٹ سامنے آئے گا بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ بھی مضبوط ہو گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.