ہماری کرکٹ اس وقت زوال کا شکار ہے، وقار یونس کا بڑا دعویٰ

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ اس وقت ہماری کرکٹ زوال کا شکار ہے۔

وقاریونس کو چیمپینز ون ڈے کپ میں لائنز کا مینٹور مقررکر دیا گیا۔ وقار یونس نے بیان میں کہا کہ ہماری کرکٹ کا حال سب کے سامنے ہے۔ بڑے لیول کی کرکٹ میں ہم پیچھے جارہے ہیں۔ چیمپینز ون ڈے کپ سے امید ہے بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا ٹورنامنٹ ہونے جا رہا ہے جہاں ڈومیسٹک کرکٹ میں اتنی نظر ڈالی جا رہی ہو۔ ابھی کسی کو کپتان بنانے کا فیصلہ نہیں کیا۔ ماضی میں ہمارا فاسٹ باؤلرز کا بیک اپ بہت اچھا تھا۔

وقار یونس نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ ہے لیکن ان کو گائیڈ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مجھ پر اعتماد کیا۔ نیا رول میرے لیے چیلنج ہے جس کے لیے پوری طرح تیار ہوں۔ یہ ٹورنامنٹ مستقبل کے اسٹارز کی شناخت میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔ چیمپینز ون ڈے کپ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts