حکومت کا الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کیلئے بڑا فیصلہ

image

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن اپیلیٹ ٹریبونل قیام بل 2024 منظور کرلیا گیا، الیکٹرانک جرائم کے کیسز ایپلٹ ٹربیونل سنیں گے۔

الیکٹرانک جرائم کے کیسز اب عدالتوں کے بجائے ایپلٹ ٹربیونل سنیں گے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایپلٹ ٹربیونل 3 ارکان پر مشتمل ہوگا، عدالت عالیہ کا ریٹائرڈ جج یا 15 سال وکالت کا تجربہ رکھنے والا ٹریبونل چیئرمین ہوگا۔

وفاقی حکومت کو ٹریبونل ارکان کی تعداد میں اضافے یا کمی کا اختیار ہوگا، ٹیلی کمیونیکیشن اپلیٹ ٹریبونل کو عدالتی اختیارات حاصل ہونگے۔

ٹریبونل کو کسی بھی شخص کی طلبی اور دستاویزات وصولی کا اختیار ہوگا، ٹریبونل کے چیئرمین اور ارکان کے عہدے کی مدت 4 سال ہوگی، ٹریبونل کے اراکین کی عمر 64 سال سے زائد نہیں ہو گی۔

عدالت میں زیرسماعت متعلقہ کیس ایک ماہ میں ٹریبونل کو منتقل ہوجائے گا، ٹریبونل فیصلے کے خلاف اپیل 60 دن میں صرف سپریم کورٹ میں کی جاسکے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.