16 برس کی عمر میں نوکری کرنی پڑی کیونکہ۔۔ ذاتی جہاز کے مالک کپل شرما کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟

image

“میں نے پہلی نوکری صرف 16 برس کی عمر میں اپنے آبائی شہر امرتسر میں کی تھی۔ اپنا جیب خرچ نکالنے کے لیے پہلی بار ایک پی سی او میں کام کیا اور اس وقت میری تنخوا صرف 500 بھارتی روپے مہینہ تھی پھر مجھے دوسری نوکری ایک گارمنٹ فیکٹری میں ملی جہاں ہر مہینے 900 روپے ملتے تھے“

کپل شرما نے بتایا کہ وہ اپنے ذاتی اخرجات خود ہی پورا کیا کرتے تھے کیوں کہ گھر والوں سے پیسے مانگنے پر انہیں شرم آتی تھی۔

یہ کہنا ہے معروف بھارتی کامیڈین کپل کا جنھوں نے اپنے کیرئیر کے اتار چڑھاؤ پر گفتگو کی۔ کپل شرما جو اب ایک مشہور اور رئیس شخصیت ہیں، کبھی انتہائی معمولی زندگی گزارتے تھے۔

کپل شرما کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے کالج کے دنوں میں تھیٹر میں قدم رکھا اور بعد میں 2007 میں گریٹ انڈین لافٹر چیلنج سیزن 3 میں حصہ لینے کے لیے ممبئی آئے اور اس میں جیتنے کے بعد ان کا اگلا ہر قدم کامیابی لئے ہوا تھا۔ یہاں تک کہ 2013 میں انھوں نے اپنا ٹی وی شو ’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ شروع کیا جو بھارت کے علاوہ پاکستان میں بھی مقبول ہے۔

عام سے گھرانے میں آنکھ کھولنے والے کپل شرما کی مجموعی مالیت اب 300 کروڑ ہے جبکہ وہ ایک شاندار بنگلے کے علاوہ پرائیوٹ جیٹ کے مالک بھی ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.