آئی فون کے والیوم بٹنز کا بنیادی مقصد تو ساؤنڈ کنٹرول کرنا ہے. البتہ ان بٹنز میں کئی جدید فیچرز موجود ہوتے ہیں. تو چلیے جانتے ہیں کہ آپ اپنے قیمتی آئی فون کے ان بٹنز کو بھرپور انداز میں کیسے استعمال کرسکتے ہیں.
تصاویر کھینچیں
آئی فون کے والیوم بٹنز سے فرنٹ اور بیک کیمروں سے تصاویر کھینچنا ممکن ہے. اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ کیمرا کھولیں اور بٹن کو کلک کرکے تصویر کھینچ لیں جبکہ پینوراما موڈ کے لئے دوسری بار والیوم بٹن دبا کر ختم کردیں.
ویڈیو بنائیں
والیوم بٹن سے ویڈیو بنانا بھی ممکن ہے. ویڈیو موڈ آن کریں اور والیوم بٹن کو دبائیں دوسری بار والیوم بٹن دبانے سے ویڈیو رک جائے گی. اس کے علاوہ بٹن کو مسلسل دبا کر رکھنے اور جب ریکارڈنگ روکنی ہو تو بٹن سے انگلی ہٹا کر بھی ویڈیو بنائی جاسکتی ہے.
دستاویزات اسکین کریں
مختلف فائلز، میل، نوٹس وغیرہ کو اسکین کرنے کے لیے کیمرا ایپ کو استعمال کیا جاتا ہے. اس عمل کے لئے بھی والیوم بٹن کو استعمال کیا جاسکتا ہے.
الارم کلاک بند کریں
اکثر لوگ الارم کلاک بند کرتے ہوئے جھنجھلاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں کیونکہ الارم بند ہونے کے بجائے ملتوی ہوجاتا ہے اور چند منٹ بعد دوبارہ بجنے لگتا ہے. اگر آپ ایک بار اپنے آئی فون کی سیٹنگز میں جا کر والیوم بٹن کو الارم بند کرنے کے لئے اوپن کر دیں تو آپ کو روزانہ کی اس مصیبت سے نجات مل سکتی ہے.
فیکٹری ری سیٹ کریں
والیوم اپ بٹن کو دبانے اور پھر والیوم ڈاؤن بٹن کے بعد سائیڈ لاک بٹن کو کچھ وقت تک دبا کر رکھنے سے موبائل ری سیٹ ہوجاتا ہے. عام طور پر فیکٹری ری سیٹ اس وقت کیا جاتا ہے جب موبائل ہینگ ہوگیا ہو لیکن ایسا کرنے سے ڈیٹا ڈیلیٹ ہوجاتا ہے.
فیس آئی ڈی یا ٹچ آئی ڈی فوری ٹرن آف کریں
سائیڈ لاک بٹن اور کسی بھی ایک والیوم بٹن کو بیک وقت 2 سیکنڈز کے لیے دبا کر رکھنے سے ایک سلائیڈ، اسکرین پر نمودار ہوگا جس کے بعد فوری طور پر سائیڈ بٹن کو دبانے سے آئی فون فوری لاک ہو جائے گا اور فیس آئی ڈی ٹرن آف ہوجائے گی.
فون کال سائلنٹ کریں
والیوم بٹنز نے آڈیو یا ویڈیو کال کی رنگ ٹون بھی آف کی جاسکتی ہے جبکہ کسی بھی بٹن کو دبانے سے فون کی وائبریشن بھی رک جاتی ہے.