انہیں پاگل بنانا بہت آسان ہے، اور ۔۔ ماہرِعلمِ نجوم نے ہانیہ عامر سے متعلق کیا پیشگوئی کر دی؟

image

ماہرِعلمِ نجوم نے پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق پیشگوئی کر دی۔

میزبان مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں گزشتہ روز 3 نجومیوں کو بطور مہمان بلایا گیا۔ اور اس موقع پر مدیحہ ان سے مختلف فنکاروں کے مستقبل کے بارے میں سوالات کیے۔

نجومیوں نے اداکار فواد خان کے بارے میں بتایا کہ، بہت لوگ سوچ رہے تھے کہ بس اِن کا کیریئر اب ڈوب گیا مگر ایسا نہیں ہے، آنے والا سال ان کے لیے خوب شہرت اور کامیابیاں لا رہا ہے۔

ساتھ ہی عدنان صدیقی سے متعلق ماہر نجوم کا کہنا تھا کہ، ان کا آنے والا سال کامیابیوں سے بھرپور ہوگا۔ چاہے وہ کاروبار کریں یا کوئی نئی انویسٹمنٹ کریں، ان کی ترقی میں اضافہ ہی ہوگا۔

ہانیہ عامر کے بارے میں ماہرِ نجوم کا کہنا تھا کہ، ہانیہ ایک خوبصورت اور معصوم شخصیت کی مالک ہیں، اور انہیں جلدی جذباتی کیا جا سکتا ہے یعنی پاگل بنایا جاسکتا ہے۔ 2025 ان کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہوگا، اور ان کی زندگی میں کچھ بہت بڑا ہونے والا ہے۔

اسکے علاوہ ماہرِ نجوم سے مدیحہ نقوی نے ہمایوں سعید، ندا یاسر اور ساحل لودھی سے متعلق بھی سوالات کیے تھے۔

ہمایوں سعید کے بارے میں ماہرِ نجوم نے کہا کہ ماضی، حال، اور مستقبل قریب میں انہیں عزت اور شہرت حاصل رہے گی کیونکہ پیسہ اور شہرت ان کی طرف خود بخود آتی ہے۔ وہ جو بھی کاروبار کریں گے، کامیاب ہوں گے، حالانکہ آنے والے سال میں کچھ چیلنجز بھی ہو سکتے ہیں، لیکن سب کچھ ٹھیک رہے گا۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.