5 برس کی عمر سے ہی اداکار بن گیا تھا.. فیصل قریشی نے اداکاری کس سے سیکھی؟

image

"بچپن سے ہی میں نے کئی مشہور اور بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے. ان میں عابد علی ،خیام سرحدی اورفردوس جمال جیسے نام شامل ہیں۔ محمد علی کے ساتھ بھی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا"

یہ کہنا ہے معروف اداکار فیصل قریشی کا جنھوں نے محض 5 برس کی عمر سے ہی اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا تھا اور اب فیصل ایک منجھے ہوئے اداکار کے طور پر جانے جاتے ہیں.

اپنے کیریئر کے حوالے سے فیصل نے بتایا کہ ’میرا تعلق لاہور سے ہے تو وہاں کے تقریباً تمام سینئرز کے ساتھ اداکاری کی. اس کے بعد جب کراچی آیا تو طلعت حسین ،قوی خان اور دیگر اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ یوں سمجھیں کہ میں نے بچپن سے بڑے بڑے اداکاروں کے ساتھ بے شمار کردار کیےاور انہیں کی نگرانی میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارا بھی ہے۔‘ ٹی وی کے علاوہ اسٹیج پر بھی کام کرچکا ہوں. وقت کے ساتھ ساتھ اداکاری کی مزید سمجھ آنے لگی تو ندیم بیگ کی اداکاری کو فالو کرنے لگا۔ میری خوش قسمتی یہ تھی کہ میں نے بہ طور چائلڈ آرٹسٹ سینئرز سے بہت کچھ سیکھا ۔جب مجھے پہلے فلم کی آفر ہوئی تو میں سیٹ پر چھپ کر ندیم بیگ ،جاوید شیخ اور شان کا کام دیکھتا تھا کہ یہ لوگ کس طرح کام کرتے ہیں

پھر گھر آکر شیشے کے سامنے ان کی طرح اداکاری کرنے کی کوشش کرتا تھا ، اس طرح میں نے تقریباً 6 مہنےہرک پریکٹس کرتا رہا.

"اس زمانے میں یوٹیوب نہیں تھا اور اداکاری سیکھنے کے لیے کسی قسم کی کلاسز بھی نہیں ہوتی تھیں۔ سینئرز کے کام کو سیٹ پر جاکر دیکھنا ،ان کے ڈرامے اور فلمیں دیکھنا ہی میری ماسٹر کلاس ہوتی تھیں ۔ یہ بھی بتاتا چلوں کہ میرے بہت سے ایسے کردار تھے جن کو کرنے سے پہلے میں سینئرز سے مشورے بھی کرتا تھا۔

"کوئی بھی اداکاری کو انڈیل نہیں سکتا ،صرف آپ کو چیزیں سمجھا سکتا ہے۔ اگر مجھے ابھی بھی کسی کردار کو کرنے میں کوئی مشکل ہوتی ہے تو میں سنیئرز سے مشورہ کرنے سے ہچکچاتا نہیں۔

تو اداکار نے فوری جواب دیا کہ سب سے زیادہ اپنے کردار کو ڈائریکٹر کے ساتھ ڈسکس کرنے پر توجہ دیتا ہوں ۔ میرے خیال سے کردار میں اداکار کا ان پٹ ہونا بھی بہت ضروری ہے، بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ اسکرپٹ پڑھ کر لگتا ہے کہ اس طر ح کا کردار پہلے بھی کر چکا ہوں ، اگر اس میں سے چند چیزیں نکال دی جائیں اور اس کی جگہ کچھ چیزیں پلس کردی جائیں تویہ کردار زیاددہ بہتر ہوسکتا ہے۔

"مجھے اپنے کردار کو کس طرح لے کر چلنا ہے یہ تمام باتیں ڈائریکٹر سے ڈسکس کرتا ہوں. تاکہ ان کو بھی پتا ہو کہ اداکار کس طرح کردار کرنا چاہتا ہے۔ نیا اداکار دنیا کے لیے ایک نیا کریکٹر ہوتا ہے اس کو کوئی بھی کردار کرنے میں مشکل نہیں ہوتی، مشکل ان کو ہوتی ہے جو بے شمار کردار کرچکے ہیں، سوچتے ہیں کہ اب کیا مختلف کیا جائے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.