میری شادی میں میرے والدین شریک نہیں ہوئے تھے، مدیحہ امام کا انکشاف

image

پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

پاکستانی میگزین کودیے گئے انٹرویو میں انہوں نے اپنے کیر یئر سمیت اپنے شوہر موجی بسر سے متعلق تفصیلی گفتگو کی،اداکارہ نے اپنی شادی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کا تعلق بھارت کے اروناچل پردیش سے ہے لیکن ہماری شادی دبئی میں ہوئی تھی جس میں میرے والدین نے شرکت نہیں کی تھی۔

اداکارہ نے کہا کہ جب میری شادی کی تاریخ طے ہوئی تو میرے والد ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کی وجہ سے میری والدہ بھی میرے نکاح میں شرکت نہیں کرسکی تھیں اور پھر بہنوں کی موجودگی میں میرا نکاح ہوا جبکہ والدین بذریعہ ویڈیو کال نکاح میں شریک ہوئے۔

ہانیہ عامر بہت جلدی باتوں میں آ جاتی ہیں، نجومی کا دعویٰ

مدیحہ امام نے اپنے ولیمے کے حوالے سے کہا کہ ہم نے والد کی مکمل صحت یابی تک ولیمہ ملتوی کردیا تھا اور نکاح کے 4 ماہ بعد دبئی میں ہی ولیمہ کیا۔

اداکارہ نے شوہر اور اپنی عمر کے فرق کے بارے میں کہا کہ میرے شوہر موجی بسر مجھ سے ساڑھے چار سال چھوٹے ہیں، عمر کے فرق کی وجہ سے ہماری ذہنی سوچ کے درمیان بھی فرق ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ یہ فرق ختم ہوجائے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ جب موجی نے مجھے شادی کے لیے پرپوز کیا تھا تو اس وقت میری عمر31 سال تھی، ہم دونوں ہی شادی کو لیکر بہت سنجیدہ تھے لہذا میں نے فوراً ہاں کردی تھی۔

واضح رہے کہ مدیحہ امام نے سال 2023 میں دبئی میں شادی کرکے سب کو حیران کر دیا تھا، اداکارہ کے شوہر کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ بھی شوبز انڈسٹری کا ہی حصہ ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.