بیٹا اور بیٹی میں سے زیادہ دولت کسے ملے گی؟ امیتابھ بچن نے جائیداد سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

image

"میں نے اپنی جائیداد کو اپنی بیٹی شویتا بچن نندا اور بیٹے ابھیشیک بچن کے درمیان برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔"

یہ کہنا ہے بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کا جن کا 2011 میں دیا گیا ایک انٹرویو ایک بار پھر وائرل ہے. اس انٹرویو میں امیتابھ نے اپنی جائیداد کی تقسیم کے متعلق گفتگو کی تھی.

امیتابھ کا کہنا تھا کہ "میں نے ایک بات طے کی تھی کہ میں اپنے بچوں کے درمیان کوئی فرق نہیں کروں گا۔ جب میں مروں گا تو جو کچھ بھی میرے پاس ہے وہ میری بیٹی اور بیٹے کے درمیان برابر تقسیم ہوگا. یہ بات میں نے اور جیا نے بہت پہلے طے کر لی تھی.

اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ "لوگ کہتے ہیں کہ بیٹی پرائی ہوتی ہے لیکن میری نظر میں وہ ہماری بیٹی ہے اور اس کے وہی حقوق ہیں جو میرے بیٹے ابھیشیک کے ہیں۔"

"ابھیشیک کے پیدا ہونے سے پہلے ہی میں نے طے کر لیا تھا کہ اگر میرا بیٹا ہوگا تو وہ میرا دوست ہوگا اور جب ابھیشیک نے میرے جوتے پہننا شروع کیے تو وہ میرا دوست بن گیا۔ اب میں اسے ایک دوست کی طرح دیکھتا ہوں۔"

واضح رہے کہ امیتابھ بچن کے خاندان کی مجموعی دولت 1600 کروڑ روپے ہے جبکہ گزشتہ برس امیتابھ بچن اپنی بیٹی شویتا بچن نندا کو اپنا بنگلا "جلسا" تحفے میں دے چکے ہیں. اس بنگلے کی قیمت اُس وقت تقریباً 50 کروڑ روپے تھی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.