نعمان اعجاز کے ایک فیصلے نے شان شاہد کا کیریئر کیسے بچایا؟ جانیں سید نور کی زبانی

image

شاہد کو کاسٹ کرنے کا موقع ملا، حالانکہ اس وقت پروڈیوسر شہزاد رفیق اور دیگر لوگ اس کے مخالف تھے کیونکہ شان کی فلمیں فلاپ ہو رہی تھیں۔ میں نے ضد کی کہ شان ہی یہ کردار ادا کریں گے۔ فلم کے ڈسٹریبیوٹرز نے بھی اعتراض کیا اور اپنی رقم واپس مانگی، لیکن میں اپنے فیصلے پر قائم رہا۔ جب فلم ریلیز ہوئی تو شان شاہد اور صائمہ نور کی پرفارمنس کو بے حد سراہا گیا اور یہ ان دونوں کے لیے ایک زبردست کم بیک تھا۔"

یہ کہنا ہے معروف فلم ساز سید نور کا جنھوں نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران شان شاہد کے کیریئر کو ایک نئی زندگی دنے کا واقعہ شئیر کیا۔

سید نور نے انکشاف کیا کہ 1996 کی فلم گھونگٹ میں پہلے نعمان اعجاز کو مرکزی کردار دیا گیا تھا جبکہ شان کو کاسٹ کرنے پر ڈسٹریبیوٹرز بھی نالاں تھے اور انہوں نے فلم سے ہاتھ کھینچنے کی دھمکی دی۔ یہاں تک کہ کچھ نے اپنی سرمایہ کاری کی رقم بھی واپس مانگی۔

لیکن سید نور نے اپنی ضد پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ فلم شان شاہد کے ساتھ ہی بنے گی۔ جب آخرکار گھونگٹ سینما گھروں میں پیش کی گئی تو شان شاہد اور صائمہ نور کی شاندار پرفارمنس نے ناقدین اور شائقین کو حیران کر دیا۔ اس فلم نے دونوں اداکاروں کے کیریئر کو دوبارہ پٹری پر لانے میں اہم کردار ادا کیا اور انہیں ایک نئی کامیابی سے ہمکنار کیا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.