کس کو کھلاڑی کو فالو کرتے ہیں؟ افتخار احمد نے بتا دیا

image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور آف اسپن بولر افتخار احمد ریڈ بال کرکٹ میں واپس آنے کیلئے کوشاں ہیں۔

فیصل آباد میں پریکٹس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ جب آپ اچھا پرفارم کرتے ہیں تو بہتر مواقع بھی ملتے ہیں۔ ریڈ بال کی تیاری کر رہا ہوں، صرف ایک اننگز میں موقع ملا۔ افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ہمیشہ مصباح الحق کو فالو کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ دوبارہ ریڈ بال کرکٹ میں آجاؤں۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ مڈل آرڈر کا نہیں بلکہ ٹیل اینڈر کا بیٹر ہوں، دنیا میں مڈل آرڈر بیٹر چوتھے یا پانچویں نمبر پر کھیلتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں چوتھے نمبر پر پرفارم کیا ہے، چاہتا ہوں کہ جس نمبر پر پرفارم کیا اُسی پر قومی ٹیم میں بھی کھیلوں۔

اپنی کھیل پر بات کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں صورت حال کو دیکھ کر کھیلنا پڑتا ہے، جہاں پاور ہٹنگ کی ضرورت پڑی وہاں پاورہٹنگ کروں گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.