کیا عمران ہاشمی کو برقع پہنائیں گی؟ عمران ہاشمی کی پاکستان آمد کے متعلق حمائمہ ملک نے حیران کن خواہش کا اظہار کردیا

image

نامور اداکارہ، حمائمہ ملک، نے بھارتی اداکار عمران ہاشمی کی پاکستان آمد پر اپنی دلچسپ منصوبہ بندی کا انکشاف کر دیا ہے!

حال ہی میں، حمائمہ ملک نے اپنے بھائی، فیروز خان، کے ساتھ بھارتی صحافی فریدون شہریار کو ایک آن لائن انٹرویو دیا، جس کے دلچسپ ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر چھا گئے ہیں

انٹرویو کے دوران، حمائمہ ملک نے سنجے لیلیٰ بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، مگر جب صحافی نے سوال کیا کہ اگر عمران ہاشمی پاکستان آئیں تو آپ کیا کریں گی؟ تو اداکارہ نے دلچسپ جواب دیا۔

صحافی نے فرضی آپشنز پیش کیے کہ شاید وہ عمران ہاشمی کو ایئر پورٹ سے برقعہ پہنا کر لائیں گی یا پھر تمام خواتین کو گھروں میں رہنے کا کہیں گی۔ مگر حمائمہ ملک نے اس پر قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ان کا پلان تو کچھ اور ہے۔ وہ تمام لڑکیوں کو خبر دے دیں گی کہ عمران ہاشمی آ رہے ہیں، تاکہ وہ ایئر پورٹ پر پہنچ جائیں

اداکارہ نے مزید بتایا کہ برقعہ پہنا کر ایئر پورٹ لانے کا آپشن قابل غور ہو سکتا ہے، مگر عمران ہاشمی کو اپنے اسٹار ڈم سے محبت ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ لوگ ان کے گرد جمع ہوں۔

حمائمہ ملک نے یہ بھی کہا کہ اگر کبھی عمران ہاشمی ان کے ساتھ پوڈکاسٹ میں آئیں، تو وہ ان سے پوچھیں گی کہ وہ اتنے انفرادیت پسند کیوں ہیں؟

واضح رہے کہ حمائمہ ملک اور عمران ہاشمی نے 2014 کی فلم ’راجہ نٹور لال‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، اور ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.