ہر بچے کی سالگرہ اس کے والدین بہت پیار سے مناتے ہیں. تصویر میں موجود اس بچے کے والدین نے بھی بیٹے کی سالگرہ منانے کے لئے خوب اہتمام کر رکھا ہے. مگر شاید ہی وہ جانتے ہوں کہ آگے جا کر یہ اتنا مشہور ہوجائے گا
چلیں اگر آپ نہیں پہچان پارہے تو ہم.کچھ اشارے دے دیتے ہیں. یہ بچہ آج ایک نامور اداکار ہے جس نے راہِ جنوں، کیسی تیری خود غرضی، جاں نثار اور شریک حیات جیسے ڈراموں میں کام کیا ہے. اور تو اور ان کی اہلیہ بھی کافی مشہور اداکارہ ہیں.
جی ہاں ہم بات کررہے ہیں اداکار دانش تیمور کی. دانش نے 2005 سے پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کی جبکہ آج کل یہ ایسے چلے گا نامی شو میں میزبانی کے فرائض بھی نبھا رہے ہیں
دانش تیمور کی شادی 2014 میں عائزہ خان سے ہوئی جو کافی مشہور اداکارہ ہیں. ان کے دو بچے ہیں.