ہم ابھی تک انتظار کر رہے ہیں!" ایپل کے نئے آئی فونز پر سام سنگ کا کرارا طنز، اور کیا کچھ کہا؟

image

ایپل نے مصنوعی ذہانت سے لیس آئی فون 16 سیریز کے ساتھ اپنی نئی پراڈکٹس لانچ کر دی ہیں، جن میں ایپل واچ 10 اور واچ الٹرا 2 جیسے دلچسپ آلات بھی شامل ہیں۔ ایپل پارک میں ہونے والے ایونٹ کے بعد سے سوشل میڈیا پر ان مصنوعات کے حوالے سے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ آئی فون 16، 16 پرو، اور نئی جنریشن کے ایئر پوڈز بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، ایپل نے نئی آئی فون سیریز کی قیمتوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ آئی فون 16 پلس کی قیمت $899 جبکہ آئی فون 16 پرو $999 میں دستیاب ہوگا۔ لانچ کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور تبصروں کا ایک سیلاب دیکھنے کو ملا، جس میں صارفین ایپل کی نئی پراڈکٹس کو تنقیدی و طنزیہ انداز میں دیکھ رہے ہیں۔

سام سنگ کا ایپل پر طنز

ایپل کی پرانی حریف، سام سنگ نے بھی ایپل کے لانچ ایونٹ پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر ایک پرانی پوسٹ دوبارہ شیئر کی۔ اس پوسٹ میں لکھا گیا تھا: 'جب آپ کے فون فولڈ ہونے کے قابل ہو جائیں تو ہمیں بتائیں!' سام سنگ نے مزید کہا، 'ہم اب بھی انتظار کر رہے ہیں!'

اس طنزیہ پوسٹ کا مقصد واضح تھا کہ سام سنگ نے ایپل کو فولڈ ایبل فونز کی دوڑ میں پیچھے رہنے پر طنز کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین کی دلچسپ تبصرے

سام سنگ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی مزاحیہ تبصرے کیے، جیسے ایک صارف نے لکھا: 'آئی فون بھی فولڈ ہو سکتا ہے، مگر صرف ایک بار!'


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.