سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی مکمل، وزیر خزانہ

image

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے اثاثے عوام کے سامنے لانے سے متعلق قانون سازی مکمل کرلی گئی ہے، جبکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بھی سرکاری ملازمین کے اثاثے ظاہر کرنے پر زور دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ کوئی اضافی شرط نہیں بلکہ شفافیت کے لیے ایک عملی قدم ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے بجائے پالیسی ساز ادارے تیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبے کو برآمدات بڑھانے میں سہولت فراہم کی جائے گی جبکہ فارمل سیکٹر کی جانب سے نان کمپلائنس سیکٹرز پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے لیے نجی شعبے کو قیادت کرنا ہوگی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کے بجائے پرائیویٹ سیکٹر کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے این ایف سی ایوارڈ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ گروپس میں سے دو وفاق اور چھ صوبوں کے پاس ہیں۔

وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ کراچی چیمبر آف کامرس کی طرز پر لاہور میں بھی ریسرچ سیل قائم کیا جائے گا، جبکہ قومی ایئر لائن کی نیلامی 23 دسمبر کو کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US