واٹس ایپ صارفین کی آسانی کیلئے زبردست فیچر متعارف کرانے کو تیار

image

سماجی رابطے کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد اپنے صارفین کی آسانی کیلئے ایک نیا شارٹ کٹ متعارف کروانے جارہی ہے جو ناصرف واٹس ایپ پر صارفین کے تجربے کو بہتر بنائے گا بلکہ ان کے وقت کو بھی بچائے گا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئے فیچر کے طور پر متعارف کروائے جانے والا شارٹ کٹ واٹس ایپ صارفین کو ان کے گروپس اور کانٹیکٹس کے بہتر انتظام میں مدد دے گا۔

واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ کیے جانے کے بعد چیٹ انفو اسکرین میں اوپر بنے ایپ بار میں بٹن کے طور پر شامل ہوجائے گی۔

نئے شارٹ کٹ کے ذریعے صارفین براہ راست چیٹ انفو اسکرین سے مینیو تک رسائی حاصل کرتے ہوئے کسی شخص یا گروپ کو مخصوص فہرست میں شامل کرسکیں گےاس اپ ڈیٹ کے ذریعے صارف ایپ سیٹنگز میں جائے بغیر نئی فہرست بھی بناسکیں گے۔

ایک بار لسٹ ترتیب دینے اور مخصوص کانٹیکٹس شامل کیے جانے کے بعد، صارفین مستقبل میں چیٹ اسکرین کے اوپری حصے میں ہی متعلقہ فلٹر کو منتخب کرکے ان چیٹس کو باآسانی تلاش اور ہٹا بھی سکیں گے اس طرح صارف کا وقت بچایا جاسکے گا۔

واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ تیاری کے مراحل میں ہے جو جلد ہی واٹس اپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن پر اینڈرائیڈ 2.24.19.25اپ ڈیٹ کا حصہ ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.