35 سال بعد باپ کے قتل کا معمہ کیسے حل کیا؟ جڑواں بہنوں کا حیرت انگیز اقدام

image

امریکی ریاست مسوری میں 35 سال پرانے قتل کیس کو جڑواں بہنوں نے اپنے پوڈکاسٹ کی مدد سے ایک نیا موڑ دے دیا، جس کی بدولت ایک مشتبہ قاتل کو گرفتار کر لیا گیا۔

13 اکتوبر 1989 کی رات، جمی ویڈ مارٹن کا خون میں لت پت جسم بونی ٹیر کی ایک گلی میں پایا گیا۔ بار میں جھگڑے کے دوران مارٹن کو سر پر شدید ضربیں لگی تھیں، جس سے وہ جانبر نہ ہو سکا۔ اس وقت مارٹن کی 11 سالہ جڑواں بیٹیاں، اینجلا ولیمز اور آندریا لن، اس اندوہناک خبر سے اس وقت آگاہ ہوئیں جب وہ ایک فیملی دوست کے ساتھ کیمپنگ کر رہی تھیں۔

پولیس نے ابتدائی تفتیش میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا لیکن کچھ ہی دن بعد اسے رہا کر دیا گیا اور کیس ایک بند گلی میں پہنچ گیا۔

مارٹن کی بیٹیوں نے اپنے والد کے قتل کی حقیقت جاننے کی جدوجہد برسوں تک جاری رکھی۔ 2007 میں جب اینجلا اور آندریا 29 سال کی ہوئیں، تو انہوں نے اس کیس کو سنجیدگی سے دوبارہ کھنگالنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے خود تحقیقات شروع کیں، کیس سے متعلق دستاویزات اکٹھی کیں اور مقامی افراد سے تعاون کی اپیل کی۔

2020 میں، انہوں نے "Small Town Forgotten" نامی پوڈکاسٹ کا آغاز کیا، جس نے اس معاملے کو ایک بار پھر عوامی توجہ کا مرکز بنا دیا۔ اس پوڈکاسٹ نے لوگوں کے ذہنوں میں پرانی یادیں تازہ کر دیں اور اس کی بدولت 2021 میں 69 سالہ ویسلی پال مارلر کو گرفتار کر لیا گیا۔ ویسلی پر حملے کا الزام ہے، مگر اس نے جرم قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔

اب ان جڑواں بہنوں کو امید ہے کہ ان کے والد کے قاتل کو آخر کار انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ان کے والد کی موت کا معمہ حل ہو جائے گا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.