آج کل اپنے بچپن کی تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا ایک ٹرینڈ سا بن گیا، تقریباً ہر اداکار ہی اپنی پرانی یادیں اپنے اکاؤنٹ پر ضرور شیئر کرتا ہے۔
ان دنوں ایک اور تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ایک چھوٹی، نٹ کھٹ سی آنکھوں والی بچی، خوبصورت مسکان چہرے پر سجائے پوز دے رہی ہے۔
کیا آپ بتا سکتے ہیں یہ بچی آج کون سی مشہور بھارتی اداکارہ ہے؟
اگر آُپ اب بھی پہچانے تو چلیں ہم آپ کو بتا دیتے ہیں کہ یہ مشہور بھارتی اداکارہ مندرا بیدی ہیں۔
مندرا بیدی نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام پر ایک مونٹیج ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے بچپن کے دنوں، نوعمری کے سالوں اور ماڈلنگ کیریئر کی کچھ تصاویر شامل تھیں۔
پہلی تصویر میں ایک چھوٹی بچی کو دیکھا گیا ہے جو اپنے اسکول کا یونیفارم پہنے مسکرا رہی ہے۔ ایک تصویر میں، مندرا اپنی مشہور بندی لگائے پوز دے رہی ہیں۔ آخری چند تصاویر موجودہ دور کی ہیں جن میں وہ چھوٹے بالوں کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہیں۔ ہر تصویر -- ماضی ہو یا حال مندرا کی لازوال خوبصورتی ککا منہ بولتا ثبوت ہے۔