میرے ان سے بہت اچھے تعلقات ہیں اور۔۔ اریج چوہدری کس مشہور پاکستانی اداکار کی رشتے دار نکل آئیں؟

image

حال ہی میں ڈرامہ سیریل 'کبھی میں کبھی تم' میں نتاشہ کے کردار سے مشہور ہونے والی اریج چوہدری کا تعلق پاکستان شوبز اندسٹری کے نامور اداکار سے نکل آیا۔

اریج نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی لائف، کرئیر اور شوبز میں تعلقات کے حوالے سے بات کی۔

اریج چوہدری نے انکشاف کیا کہ، وہ حمزہ علی عباسی کی رشتہ دار ہیں۔ ان کے والدہ اور اریج کے والد آپس میں رشتہ دار ہیں اور دونوں فیملیز کے آپس میں اچھے تعلقات بھی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ، میں کئی مرتبہ حمزہ علی عباسی سے مل چکی ہوں، وہ ایک مہربان اور عاجز شخص ہیں ان سے مل کر ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

شوبز میں رسائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ، چاہے ہم رشتہ دار ہی کیوں نہ ہوں لیکن میں نے کبھی اپنے کرئیر کے لیئے حمزہ سے مدد نہیں مانگی، میں اپنے بل پر کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہوں مجھے مدد لینا پسند نہیں۔

واضح رہے اریج چوہدری پاکستان کی جانب سے مقابلہ حسن میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.