بھارتی حکومت حج پر جانے والے ہر شخص کو 1 لاکھ کی رقم کیوں دینے لگی؟

image

آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے اپنے انتخابی وعدے کی تکمیل کی طرف ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے حج پر جانے والے مسلمانوں کو فی کس ایک لاکھ روپے مالی مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

امراوتی میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ہونے والی ایک اہم میٹنگ کے دوران، نائیڈو نے اعلیٰ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ حج کے لیے روانہ ہونے والے ہر شخص کو ایک لاکھ روپے مالی معاونت فراہم کرنے کے وعدے کو عملی شکل دیں۔

مساجد کے امام اور مؤذن بھی مستفید ہوں گے

چندرابابو نائیڈو نے عہدیداروں کو مزید ہدایت دی کہ اماموں اور مؤذنوں کو ماہانہ اعزازیے کی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے، جس کے مطابق امام کو 10,000 روپے اور مؤذن کو 5,000 روپے ماہانہ ملیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے وقف بورڈ کی جائیدادوں کا ایک سال کے اندر سروے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی اور اقلیتی فلاح و بہبود کے لیے جاری تمام اسکیموں کا از سر نو جائزہ لینے کا حکم دیا تاکہ ان کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جا سکے۔

الیکشن کے وعدوں پر عمل کا عزم

نائیڈو نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ ٹی ڈی پی کے سابقہ دور میں نافذ کی گئی اسکیموں اور اقلیتوں سے کیے گئے حالیہ وعدوں کا گہرائی سے مطالعہ کریں تاکہ ایک نیا لائحہ عمل تیار کیا جا سکے اور ان اسکیموں پر تیز تر عملدرآمد ممکن ہو۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.