سابقہ نند بھی موجود تھی۔۔ جویریہ عباسی کے نکاح میں کون کون شریک ہوا؟ تصویویں سامنے آگئیں

image

اداکارہ جویریہ عباسی کے نکاح کی تازہ ترین تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں، جن میں تقریب میں شریک ہونے والی مشہور شخصیات جیسے اُشنا شاہ اور انوشے عباسی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

ان نئی تصاویر میں جویریہ عباسی کی فیملی کے افراد کے ساتھ ان کی بیٹی عنزیلہ عباسی بھی نمایاں ہیں، جو ماڈلنگ اور اداکاری کے میدان میں اپنا نام بنا رہی ہیں۔

جویریہ عباسی کے نکاح کی 5 ماہ بعد منظرعام پر آنے والی یہ تصاویر خاصی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔

پہلی پوسٹ میں جویریہ عباسی نے صرف اپنی تصویریں مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھیں، لیکن نئی پوسٹ میں ان کے اور ان کے شوہر کے ہاتھ میں پہنی ہوئی خوبصورت انگوٹھیاں بھی دکھائی دے رہی ہیں۔

جویریہ عباسی نے کیپشن میں دل کو چھو لینے والی بات کہی: "اور یوں ایک نئی کہانی کا آغاز میرے چاہنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے۔"

یاد رہے کہ جویریہ کی پہلی شادی 1997ء میں اداکار شمعون عباسی کے ساتھ ہوئی تھی، جس سے ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے۔ عنزیلہ کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی۔

جویریہ عباسی کی شمعون عباسی کے ساتھ 12 سالہ ازدواجی زندگی کا اختتام 2009ء میں طلاق پر ہوا تھا۔

رواں سال جویریہ نے 5 مئی کو منگنی کی خبر دی تھی، جس کی تصویر پیرس کے ایفل ٹاور سے شیئر کی تھی، اور اب وہ اپنی نئی شادی کی باقاعدہ تصدیق کر چکی ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.