لبنان وفلسطین پر جاری اسرائیلی بمباری کا انتقام لینے کیلئے یمنی افواج کا امریکی بحریہ کے جہازوں پر بڑا حملہ

image

لبنان اور فلسطین پر جاری اسرائیلی بمباری کا انتقام لیتے ہوئے یمنی افواج نے بحیرہ احمر میں امریکی بحریہ کے جنگی جہازوں پر بڑا حملہ کردیا۔ فوجی ترجمان کے مطابق حملے میں بحریہ، فضائیہ اور بری فوج نے حصہ لیا، 23 بیلسٹک اور ونگڈ میزائل داغے گئے اور ڈرونز سے بھی مدد لی گئی۔

یمنی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیٰ ساری نے کہا ہے کہ تازہ حملے میں 3 امریکی ڈسٹرائیر کو نشانہ بنایا گیا ہے جو اسرائیل کی مدد کیلئے مقبوضہ علاقوں کی جانب بڑھ رہے تھے۔

فوجی ترجمان کے مطابق حملے میں بحریہ، فضائیہ اور بری فوج نے حصہ لیا، 23 بیلسٹک اور ونگڈ میزائل داغے گئے اور ڈرونز سے بھی مدد لی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک تل ابیب، غزہ پر حملے بند نہیں ک رتا اور فلسطینیوں کو امداد نہیں پہنچائی جاتی۔

دوسری جانب مزاحمتی فورسز کی جانب سے عراق سے بھی مقبوضہ علاقوں میں ایک اہم ہدف کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.