اسرائیلی فوج کا بیروت حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی شہادت کا دعویٰ

image

اسرائیلی فوج نے بیروت حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے شہید ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ حزب اللہ کے اہم کمانڈر علی کرکی بھی حملے میں شہید ہوئے۔ حزب اللہ یا لبنانی حکام نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ گزشتہ روز بیروت حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔ حزب اللہ کے اہم کمانڈر علی کرکی بھی حملے میں شہید ہوئے۔ حزب اللہ یا لبنانی حکام نے حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

اسرائیلی فورسز کا مزید کہنا ہے کہ بیروت میں حزب اللہ کے راکٹ لانچر اور اسلحہ رکھنے والے ٹھکانوں پر متعدد حملے کیے گئے ہیں۔ لبنان سے فائر کیے گئے راکٹ مغربی کنارے میں فضا میں پھٹ گئے۔ راکٹ حملوں کے بعد مغربی کنارے میں سائرن بجائے گئے۔

قبل ازیں ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں محفوظ رہے ہیں۔ اسرائیل کے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر گزشتہ روز کیے گئے حملے میں حسن نصراللہ کی بیٹی زینب نصراللہ کے شہید ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں تاہم ان کی بھی اب تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ اسرائیل کے حملے میں 6 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.