حسن نصر اللہ کی شہادت پر تین روزہ سوگ کا اعلان

image

عراق میں لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا۔

حزب اللہ کی جانب سے سربراہ حسن نصر اللہ کی اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

حزب اللہ کی جانب سے جاری پیغام میں حسن نصر اللہ کی شہادت کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی ، نصر اللہ کی شہادت سے مزاحمت کو تقویت ملے گی۔

حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کے بعد وزیراعظم شیعہ السوڈانی نے پورے عراق میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم خدا کے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹیں گے‘‘۔

یہ بیان عراقی رہنما مقتدیٰ الصدر کی جانب سے تین روزہ سوگ کے اعلان کے فوراً بعد سامنے آیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.