حسن نصراللہ کی شہادت مزاحمت کی تحریک کو مزید مضبوط کرے گی: ایرانی صدر

image

ایران کے صدر مسعود پزشکان نےکہا ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے داہیہ میں اسرائیل کا حملہ اور خاص طور پر حسن نصراللہ سمیت مزاحمتی تحریک کے سرکردہ رہنماؤں کی شہادت مزاحمت کی تحریک کو مزید مضبوط کرے گی۔

ایرانی پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مسعود پزشکان نے اسرائیل کے حملے میں حسن نصراللہ کی شہادت کی تصدیق کے بعد جاری بیان میں کہا کہ امریکا صہیونی حکومت کے ساتھ ملی بھگت کے حزب اللہ کے سربراہ پر حملے سے خود کو بری الذمہ نہیں کرسکتا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کے سربراہ مسلمانوں کے فخر اور مزاحمت کی علامت تھے اور بالآخر شہادت کا اپنا دیرینہ خواب پورا کرلیا۔

مسعود پزشکا نے حسن نصراللہ کے حوالے سے کہا کہ ان کی بہادری اور دشمنوں کے خلاف بہادری کے اقدامات کا احاطہ الفاظ نہیں کرسکتے اور حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ مزید کامیاب ہوگی۔

خیال رہے کہ حسن نصراللہ پر حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب امریکا کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ 79 ویں سیشن جاری تھا اور اس اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی تقریر کے فوری بعد اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملہ کیا تھا۔

حسن نصراللہ کی شہادت پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے تمام مسلمانوں سے حزب اللہ کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی اور کہا کہ اس سے صہیونی حکمران کا مکروہ چہرہ سامنے آگیا ہے۔

حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور کہا کہ حسن نصراللہ کی شہادت سے مزاحمتی تحریکیں مزید مضبوط ہوں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.