واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل آسان بنا دی

image

میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر صارفین کے اب تک کے بہترین ترین پسندیدہ فیچرز کی آزمائش شروع کردی گئی، جس کے بعد اسے باضابطہ طور پر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

جی ہاں، واٹس ایپ پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن پر ایسے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، جس کے تحت نامعلوم نمبرز سے آنے والے پیغامات کو روکا جا سکے گا۔

فیچر کے تحت واٹس ایپ سیکیورٹی کو بہتر بنایا جا رہا ہے، جس کے بعد صارفین ایسے میسیجز براہ راست وصول نہیں کر پائیں گے جو انہیں نامعلوم اور نئے نمبروں سے بھیجے جائیں گے۔

فیچر کے تحت صارفین کو واٹس ایپ سیٹنگز میں جا کر پرائیویسی سیکشن میں ایڈوانسڈ کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا، جہاں وہ میسجز فرام ان نون اکاؤنٹس آپشن کو اوپن کریں گے تو ان کے پاس نئے نمبروں سے آنے والے میسیجز براہ راست نہیں آئیں گے۔

فیچر کے تحت نئے اور نامعلوم نمبروں سے آنے والے میسیجز پرائمری چیٹ باکس میں نہیں آئیں گے بلکہ وہ اسپیم میں چلے جائیں گے، یعنی وہ میسیجز دوسری خفیہ ونڈو میں چلے جائیں گے، جیسے آرکائیو یا لاکڈ چیٹ میں چلے جاتے ہیں۔

واٹس ایپ پر ابھی مذکورہ فیچر تک تمام صارفین کو رسائی نہیں دی گئی، تاہم ترتیب وار اس کی آزمائش کو بڑھانے کے بعد اسے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ واٹس ایپ پر مذکورہ فیچر کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے آئندہ سال کے آغاز تک پیش کردیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.