سام آلٹمین کی اے آئی ٹیکنالوجی سے متعلق بڑی پیشگوئی

image

انسانوں سے بھی زیادہ ذہانت رکھنے والی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی بہت جلد ہماری زندگی گزارنے کے انداز کو بدل کر رکھ دے گی۔

یہ پیشگوئی چیٹ جی پی ٹی جیسے معروف اے آئی چیٹ بوٹ تیار کرنے والی کمپنی اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے کی۔

ایک بلاگ پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ ذہانت کی حامل اے آئی ٹیکنالوجی چند ہزار دنوں کی دوری پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ ذہین اے آئی ٹیکنالوجی انسانوں کو بھی پیچھے چھوڑ کر سنگین مسائل کو حل کرے گی اور انسانی ترقی کو تاریخ کی نئی سطح پر پہنچا دے گی۔

سام آلٹمین کا کہنا تھا کہ اے آئی سے سب کچھ اچانک تبدیل نہیں ہوگا مگر اس سے ہم ایسا بہت کچھ کر سکیں گے جو اے آئی کے بغیر ممکن نہیں ہوتا۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں کے اپنے ورچوئل استاد ہوں گے جو انہیں مختلف موضوعات کے بارے میں مختلف زبانوں میں بتائیں گے۔

اسی طرح ڈیجیٹل اسسٹنٹس ہماری صحت کا خیال بھی رکھیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 'ایسا بتدریج ہوگا اور ہم کافی کچھ حیران کن کام کرسکیں گے جیسے موسمیاتی تبدیلیوں کا مسئلہ حل کر سکیں گے، خلا میں ایک کالونی کا قیام ممکن ہوگا اور باقی سب کچھ بھی عام ہو جائے گا، بہت زیادہ ذہانت اور لامحدود توانائی سے لیس اے آئی ٹیکنالوجی کی تیاری سے ہم بہت کچھ کرسکیں گے'۔

سام آلٹمین نے کہا کہ اے آئی عہد کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ کمپیوٹنگ کی لاگت میں کمی لائی جائے اور انفرا اسٹرکچر کو درکار توانائی اور چپس فراہم کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اے آئی سے زیادہ سے زائد فوائد حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے لاحق خطرات کو کم از کم کرنے کی ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.