80 ہزار برس بعد نظامِ شمسی میں کس دم دار ستارے کی واپسی ہورہی ہے؟

image

نظامِ شمسی میں 80 ہزار سال بعد دم دار ستارے سوچن شان ایٹلس (A3) کی آمد ہوئی ہے۔

سوچن شان ایٹلس (A3) کو گزشتہ سال 9 جنوری کو چین کی پرپل ماؤنٹین آبزرویٹری نے دریافت کیا تھا۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ دم دار ستارہ ہمارے نظامِ شمسی کے مضافات سے چکر لگاتے ہوئے 80 ہزار سال بعد دوبارہ نظامِ شمسی میں داخل ہوا ہے۔

سائنسدانوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ یہ دم دار ستارہ سورج کے قریب تر ہے، اس لیے اس کی روشنی اپنے عروج پر ہے اور ستمبر کے آخر سے اکتوبر کے وسط تک انسانی آنکھ سے اس کا نظارہ کرنا ممکن ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق سب سے پہلے یہ دم دار ستارہ جنوبی نصف کرے سے سفر کرتے ہوئے شمال کی جانب بڑھا، شمالی نصف کرے میں یہ مشرقی یا پھر جنوب مشرقی افق میں 28 ستمبر سے 2 اکتوبر کے درمیان صبح کے وقت طلوعِ آفتاب سے قبل نظر آئے گا۔

سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ 3 اکتوبر کے بعد یہ دم دار ستارہ سورج کی طرف نیچے کی جانب جانا شروع کر دے گا اور پھر جب 12 اکتوبر کو یہ زمین کے بہت زیادہ قریب آ جائے گا تو شام کے وقت آسمان پر نظر آئے گا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہت سے لوگ اس دم دار ستارے کا نظارہ کرنے کی اطلاع دے چُکے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.