سمندری طوفان سے تباہی، نظام زندگی مفلوج، 90 سے زائد ہلاکتیں

image

امریکا میں سمندری طوفان ہیلن نے 5 ریاستوں فلوریڈا، جارجیا، ورجینیا، ساؤتھ اور نارتھ کیرولینا میں نظام زندگی کو درہم برہم کرکے رکھ دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی 5 ریاستوں میں سمندری طوفان ہیلن کی تیز ہواؤں نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔ متاثرہ علاقوں کے اسکول اور دفاتر بند ہوگئے۔

سمندری طوفان ہیلن کی تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی مسلسل بارش نے معمولات زندگی معطل کر کے رکھ دیے۔ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ پل تباہ ہوگئے اور لاکھوں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔

ان پانچوں ریاستوں کے متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی نظام بھی معطل ہو کر رہ گیا۔ مالی نقصان 100 ارب ڈالرز تک ہونے کا امکان ہے اور 90 سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے جس کی تکیمل میں 5 سے 7 دن لگ سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک دو روز تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

شہریوں کو سمندری طوفان کے تھمنے تک ساحلوں پر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ میونسپل اداروں اور اسپتالوں کو الرٹ کردیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.