اسرائیل کی حزب اللہ کے خلاف لبنان میں زمینی کارروائی شروع کر دی

image

غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج لبنان میں داخل ہو گئی ہے، زمینی فوج کو فضائیہ کی مدد حاصل ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ اور آئی ڈی ایف آرٹلری علاقے میں فوجی اہداف پر درست حملوں کے ساتھ زمینی افواج کی مدد کر رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی دفاعی افواج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ‘محدود، مقامی اور ٹارگٹڈ چھاپے’ کے ساتھ زمینی کارروائی شروع کر دی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ اور آئی ڈی ایف آرٹلری علاقے میں فوجی اہداف پر درست حملوں کے ساتھ زمینی افواج کی مدد کر رہے ہیں، زمینی آپریشن کا مقصد سرحدی علاقوں میں حزب اللہ کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنانا ہے۔

صیہونی فوج نے لبنان کی سرحدی علاقوں میں قائم دیہاتوں کو فوجی چھاؤنی قرار دے دیا۔

خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق لبنان کی فوج سرحدی علاقوں سے 5 کلو میٹر پیچھے چلی گئی ہے، جبکہ حزب اللہ کے نائب رہنما نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ ان کا گروپ اسرائیل کی زمینی کارروائی کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب بیروت کے جنوبی مضافات میں اسرائیلی فضائی حملے کیے گئے، ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ زور دار دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تقریبا ایک گھنٹے بعد اسرائیلی فوج نے رہائشیوں کو متنبہ کیا تھا کہ وہ لبنانی دارالحکومت کے جنوب میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے پر مشتمل عمارتوں کے قریب کے علاقوں کو خالی کردیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.