دنیا کو نیا چاند ملنے والا ہے ۔۔ زمین کا دوسرا چاند کب نمودار ہوگا؟ نئے چاند کی دریافت

image

چاند کے دیوانوں کو ایک نیا اور چاند مبارک ہو!

اس موسم خزاں میں، زمین ایک نادر اور دلچسپ آسمانی واقعہ کا تجربہ کرنے والی ہے: ایک عارضی دوسرے چاند کی آمد۔ ایک چھوٹا سیارچہ، جسے 2024 پی ٹی 5 نامزد کیا گیا ہے، زمین کے مدار میں داخل ہونے کی توقع ہے، جو دنیا بھر میں آسمان کے شوقین افراد کے لیے ایک منفرد تماشا فراہم کرے گا۔

دراصل دنیا کے گرد ایک نئے چاند کی دریافت ہوئی ہے، جو عن قریب دنیا کے گرد نمودار ہونے والا ہے۔ یعنی اب ہم کہہ سکیں گے کہ ’’دنیا کو نیا چاند دو ماہ کے لیے مبارک ہو۔‘‘

ماہرین فلکیات کے مطابق، نیا چاند آئندہ ہفتے سے دنیا کے مدار میں چکر لگانا شروع کر دے گا۔

ماہرین کے مطابق، اس چاند کی روشنی اصل چاند جیسی نہیں ہوگی، بلکہ یہ ایک چھوٹا سا سیارچہ ہے جسے ناسا کے سائنس دانوں نے رواں برس اگست میں ایک تحقیق کے دوران دریافت کیا تھا۔

مگر اس کے ساتھ ایک بری خبر یہ بھی ہے کہ اس چاند کو انسانی آنکھوں سے نہیں دیکھا جاسکتا بلکہ صرف ٹیلی اسکوپ کے ذریعے اس کا دیدار ہو سکے گا۔


About the Author:

Salwa is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.